ڈبلیو ایچ او نے منکی پاکس کو عالمی ہیلتھ ایمرجنسی قرار دے دیا
نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے منکی پاکس (ایم پاکس) کو عالمی ہیلتھ ایمرجنسی قرار دے دیا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق افریقا کے 13 ممالک میں منکی پاکس کا نیا ویرینٹ پھیل رہا ہے۔ اس وقت افریقی ملک کانگو میں منکی پاکس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے۔
دوسری جانب افریقا کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینٹیشن (افریقا سی ڈی سی)کا کہنا ہےکہ افریقا میں منکی پاکس ویکسین کی ایک کروڑ خوراکوں کی ضرورت ہے تاہم اس وقت صرف 2 لاکھ خوراکیں موجود ہیں، ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کے لیےکام کر رہے ہیں۔ افریقا سی ڈی سی کا کہنا ہےکہ رواں سال افریقا میں منکی پاکس کے 15 ہزار سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں اور اس سے 461 اموات ہوچکی ہیں، یہ تعداد گزشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 160 فیصد زیادہ ہے اور اب تک 18 ممالک میں اس بیماری سے متاثرہ افراد سامنے آچکے ہیں۔
ادھرپاکستان میں اب تک منکی پاکس کے 9 کیس سامنے آئے ہیں اور ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔