قتل کا ملزم جدہ سے سیالکوٹ پہنچنے پر گرفتار
سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے 2 سال قبل قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
مقامی اخبار جنگ کے مطابق جدہ سے سیالکوٹ پہنچنے والے ایک مسافر کو ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے قتل کے مقدمے میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس کے مطابق مسافر محمد اسد اکرم ہفتے کی صبح پرواز پی ایف 721 سے جدہ سے سیالکوٹ پہنچا تھا۔امیگریشن کلیئرنس کے دوران عملے نے مسافر کا نام آئی بی ایم ایس سسٹم میں کرائم ہسٹری میں موجود پایا۔
آئی بی ایم ایس ریکارڈ کے مطابق ملزم گوجرانوالہ میں 2022 میں قتل کے مقدمے میں نامزد اور مفرور تھا۔32 سالہ ملزم اسد اکرم کو تھانہ گلبرگ فیصل آباد کی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔