2 ماہ قبل لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش برآمد، بیٹی داماد گرفتار

2 ماہ قبل لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش برآمد، بیٹی داماد گرفتار
2 ماہ قبل لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش برآمد، بیٹی داماد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عارف والا(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے شہر عارف والا میں 2 ماہ قبل لاپتہ  ہونے والے شخص کی لاش برآمد ہوگئی ہے۔ جس کے بعد پولیس نے مقتول کے داماد اور بیٹی کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق ورثا ءنے الزام لگایا ہے کہ محنت کش احمد یار کو داماد اور بیٹی نے زمین کے تنازعے پر اغوا ءکے بعد قتل کیا ہے۔ورثاء کے مطابق مقتول کو 2 ماہ قبل اغوا ءکیا گیا تھا جس کا مقدمہ بھی نامزد ملزمان کے خلاف تھانہ صدر میں درج ہے۔

تھانہ صدر پولیس نے مقتول کے داماد اور بیٹی کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ لاش پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی ہے۔