مردان ،راضی نامہ کے حوالے سے خبروں کی تردید

مردان ،راضی نامہ کے حوالے سے خبروں کی تردید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان ( بیورورپورٹ) جے یو پی کے صوبائی صدر اور گوجرگڑھی گرینڈ جرگہ کے رہنما حاجی فیاض خان ایم ایم سی ہسپتال میں مبینہ غفلت سے جان بحق نوجوان شبیر کے خاندان کاڈاکٹروں سے راضی نامے کے حوالے سے خبروں کو غلط قراردیاہے اورکہاہے کہ متوفی نوجوان کے خاندان کا ڈاکٹروں سے تاحال راضی نامہ نہیں ہواہے ان کا کہناتھاکہ متوفی شبیر کی موت کے اسباب جاننے کے لئے اس کے جسم کے نمونے ٹسٹ کے لئے بجھوادیئے گئے ہیں رزلٹ آنے کے بعدفیصلہ کیاجائے گا انہوں نے کہاکہ اس نے تقریب میں شرکت ضلع ناظم کی طرف سے کی تھی یہ راضی نامہ ضلع ناظم اور ڈاکٹروں کے مابین ہواہے اور شبیر کے خاندان کا تنازعہ بدستور موجودہے ۔