سیدناصدیق اکبرؓ کی تعلیمات انسانیت کے مینارہ نور ہیں،راغب نعیمی

  سیدناصدیق اکبرؓ کی تعلیمات انسانیت کے مینارہ نور ہیں،راغب نعیمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاکہ سیدناصدیق اکبرؓ کی تعلیمات انسانیت کے مینارہ نور ہیں۔ مسائل کے حل کیلئے خلفائے راشدین کے طرز حکمرانی سے رہنمائی لی جائے۔سیدناصدیق اکبررضی اللہ عنہ کی سیرت تمام عالم انسانیت کیلئے روشن باب ہے،اْمت مسلمہ کو درپیش تمام عصری مسائل کا حل آپؓ کی تعلیمات پرعمل پیراہوکرکیاجاسکتاہے۔ا ن خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعۃ المبارک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ سیدنا ابوبکرصدیق کا دور خلافت پوری دنیا کیلئے مشعل راہ ہے،سیدنا صدیق اکبر نے ختم نبوت کے منکر وں کے خلاف علم جہاد بلند کرکے دین کا تحفظ کیا،تمام فتنوں کا مقابلہ دین محمدی پر عمل پیرا ہوکر کیا،، ملک سے نفرتوں کاخاتمہ سیدناصدیق اکبرکی روشن تعلیمات پرعمل پیراہوکرہی کیاجاسکتاہے، سیدناصدیق اکبر کی تعلیمات اور دور خلافت مسلم امہ کیلئے مشعل راہ ہے،ہمیں متحدہوکرملک دشمن عناصرکی سازشوں کامقابلہ کرناچاہیے اورملک میں امن واستحکام کیلئے اپنا بھرپورکرداراداکرنا چاہیے۔