برطانیہ کے ادارے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے دوران بھرپور مدد کریں گے

برطانیہ کے ادارے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے دوران بھرپور مدد کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( اپنے نامہ نگار سے ) برطا نیہ کا محکمہ تعلیم اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب سے کئے گئے ایم او یوز کی روشنی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں میں بھرپور معاونت کریں گے۔پنجاب میں ڈیجیٹل لائبریریوں کے قیام ، اساتذہ کی ٹریننگ او رسپورٹس کے ا نفراسٹرکچر میں بھی برطانوی حکومت برٹش کونسل کے ذریعے حکومت پنجاب سے مکمل تعاون کررہی ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود ا حمد خان نے گزشتہ روز پی اینڈ ڈی میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں برطانوی ادارہ برائے عالمی ترقی (DIFD ) کے نمائندوں سمیت محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب، سپورٹس اور آرکیالوجی کے اعلی حکام نے شرکت کی۔صوبائی وزیر تعلیم نے اجلاس میں شریک ڈائریکٹر جنرل سپورٹس کو ہدایت کی کہ وہ ان شعبوں کی نشاندہی کریں جن میں برطانوی محکمہ سپورٹس کے تعاون سے آگے بڑھا جا سکتاہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب کے مجوزہ دورہ برطا نیہ کے دوران برطانوی حکومت کے ساتھ حکومت پنجاب مزید اشتراک کار کے معاہدوں پر دستخط کرے گی خصوصا پنجاب کے مختلف علاقو ں میں سپورٹس کلب کے قیام کے لئے کپسٹی بلڈنگ اور وسائل کی فراہمی کے معاملات پر پیشرفت ہوگی ۔رانا مشہود ا حمد خان نے کہاکہ محکمہ تعلیم اور یونیورسٹی آف لندن کے درمیان ہونے والے معاہدے کو عملی شکل دینے کے لئے حکومت پنجاب کی تمام متعلقہ مشینری متحرک ہے۔