پنجاب حکومت کا مال روڈپردھرنے کی اجازت نہ دینے کافیصلہ

پنجاب حکومت کا مال روڈپردھرنے کی اجازت نہ دینے کافیصلہ
پنجاب حکومت کا مال روڈپردھرنے کی اجازت نہ دینے کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے مال روڈ پر سیاسی جماعتوں کو دھرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے،محکمہ داخلہ کی جانب سے سفارش کی گئی ہے کہ مال روڈ پر دھرنے کی اجازت ہرگز نہ دی جائے۔
ترجمان پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ ناصرباغ میں احتجاج کی اجازت دی جاسکتی ہے،دھرنوں اورمظاہروں سے بہت نقصان پہنچا،حصول انصاف کیلئے عدالتی راستہ اختیارکیاجائے،مال روڈبندکرکے شہریوں کوتکلیف پہنچاناکونسا طریقہ ہے؟۔
واضح رہے کہ عوامی تحریک کی اے پی سی میں تمام اپوزیشن جماعتوں نے حکومت مخالف احتجاج میں شرکت کا اعلان کررکھا ہے جس میں وزیراعلیٰ شہبازشریف اور وزیر قانون رانا ثنا اللہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جائے گا۔