بھارتی کسانوں کے احتجاج میں شدت، لال قلعے پر خالصہ پرچم لہرانے کا اعلان

بھارتی کسانوں کے احتجاج میں شدت، لال قلعے پر خالصہ پرچم لہرانے کا اعلان
بھارتی کسانوں کے احتجاج میں شدت، لال قلعے پر خالصہ پرچم لہرانے کا اعلان
سورس: Twitter/@janabhiyan20

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نئی دہلی(آئی این پی ) بھارتی کسانوں نے لہوڑی فیسٹیول کے دوران زرعی قوانین کی کاپیاں پھاڑ تے ہوئے لال قلعے پر خالصہ پرچم لہرانے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کسانوں کے احتجاج میں شدت آ گئی ، دھرنوں کے دوران کسانوں نے کالے قوانین کی کاپیاں جلا کر لہوڑی کا میلہ منایا، مظاہرین نے مودی سرکار کے خلاف اور کسان مزدور اتحاد کے حق میں نعرے لگائے۔ کاشکاروں نے پنجاب اور ہریانہ سے آنے والی درجنوں ٹرینیں بند کر دیں، کئی کسانوں نے لال قلعے پر خالصہ پرچم لہرانے کا اعلان کر دیا۔