پاکستان میں مسلسل دوسرے روز بھی عید لیکن آج کن علاقوں میں منائی جارہی ہے؟ بڑی خبرآگئی

پاکستان میں مسلسل دوسرے روز بھی عید لیکن آج کن علاقوں میں منائی جارہی ہے؟ ...
پاکستان میں مسلسل دوسرے روز بھی عید لیکن آج کن علاقوں میں منائی جارہی ہے؟ بڑی خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور، کراچی (ویب ڈیسک) گزشتہ روز بوہری برادری نے عید الفطر منائی تو آج خیبرپختونخوا کے صدر مقام پشاور، نوشہرہ اور بنوں میں نماز عید کے مختلف اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔

پشاور میں مسجد مہابت خان میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع ہوا جہاں سیکڑوں افراد نے نماز عیدالفطر ادا کی، اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں میں بھی نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔نوشہرہ کی مختلف عید گاہوں اور مساجد میں نماز عید ادا کی گئی اور اجتماعات میں فلسطین، شام، مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

بنوں میں مرکزی عید گاہ سمیت مختلف مقامات پر نماز عید کے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔

عید اجتماعات کے دوران ملکی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔