جعلی اکاﺅنٹس کیس،انورمجید کے ایک اور بیٹے سمیت 3 افراد گرفتار

جعلی اکاﺅنٹس کیس،انورمجید کے ایک اور بیٹے سمیت 3 افراد گرفتار
جعلی اکاﺅنٹس کیس،انورمجید کے ایک اور بیٹے سمیت 3 افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب کی جانب سے جعلی اکاؤنٹس کیس میں کراچی سے مزیدگرفتاریاںعمل میں لائی گئی ہیں ،نیب نے اومنی گروپ کے سربراہ انورمجیدکے ایک اوربیٹے ذوالقرنین مجیدکو حراست میں لے لیا ہے،نیب نے انورمجیدکے قریبی عزیزخواجہ سلمان اوراومنی گروپ کے افسر عبدالوحیدکوبھی حراست میں لے لیا،ذرائع کے مطابق عبدالوحیداومنی گروپ کاپروجیکٹ ڈائریکٹرہے،نیب کے انورمجیدکے بیٹے نمرمجیدکی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے جاری ہیں،گرفتارملزمان کوراہداری ریمانڈکے بعداسلام آبادمنتقل کیاجائےگا،نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ملزمان سے تفتیش کرے گی۔