پروفیسر جنت الحق اے این پی سے مستعفی‘ جماعت اسلامی میں شامل

پروفیسر جنت الحق اے این پی سے مستعفی‘ جماعت اسلامی میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جندول(نمائندہ پاکستان) تحصیل ثمرباغ کے معروف شخصیت اور ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر جنت الحق نے خاندان کے لگ بھگ سو افراد سمیت عوامی نیشنل پارٹی سے مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ، اس سلسلہ میں تحصیل ناظم ثمرباغ سعید احمد پاچہ کی سربراہی میں سینئر استاد رفیع الحق کے حجرہ میں شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی اعزاز الملک افکاری ، امیر جماعت اسلامی تحصیل ثمرباغ مولانا نجم اللہ ، ممبر ضلعی کونسل رحیم شاد پاچہ ، نائبر ہذ کونسل ثمرباغ کے ناظم فضل حیات اور دیگر تنظیمی مشران نے شرکت کی ، شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے سعید احمد باچہ نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک عالمی تحریک ہے جس کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے انہوں نے کہا کہ سیاست میں کاروبار کے نسبت کمانے کے زیادہ مواقع ہیں مگر جماعت اسلامی کے کسی بھی منتخب ممبر پر کرپشن کا داغ موجود نہیں اور جماعت اسلامی کے ممبران و کارکنان اسلام ، خدمت ،ترقیاتی کاموں ،تعلیم ،روزگار سمیت زندگی کے ہر میدان میں کوشا ں ہیں،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا جھکاوں شخصیات کی جانب نہیں بلکہ لوگ جماعت اسلامی میں عزت تلاش کرنے آتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی شمولیتی تقاریب میں تیزی لانے کیلئے بھر پور منظم طریقہ سے میدان میں اتر رہے ہیں اور وہ افراد جنہوں نے کسی وجہ سے دوسرے جماعتوں کیساتھ اعلانات کئے ہیں انہیں اور ان کیساتھ ساتھ نئے افراد کو بھی شامل کرایا جائے گا۔