بونیر‘ درجنوں افراد کا اے این پی میں شمولیت کا اعلان

بونیر‘ درجنوں افراد کا اے این پی میں شمولیت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) جوڑ بازارگے میں پی ٹی آئی،جے یو آئی اور جماعت اسلامی کی اہم برجیں اُلٹ گئی۔عبداللہ،حضرت علی،یاسیر علی ،فضل رحیم،رسول محمد ،فضل محمد،شاہید ،نصیب رحمن اور ظاہر رحمن کے سربراہی میں کئی درجنوں افراد نے اپنے خاندانوں اور دوست واحباب سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا۔اس سلسلے میں منعقدہ شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زون 79عوامی نیشنل پارٹی کے صدر شاہ جہان شاہ جی،یوسی اباخیل کے صدر صالح زادہ عرف چاڑاگے،ملی خیل کے صدر ولی داد اور ضلعی کونسلر ولی رحمن نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی پختونوں کی نمائندہ جماعت ہے۔عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں بونیر کیلئے تعلیمی میدان،پانی، بجلی،سڑکوں اور دیگر بنیادی سہولیات کی مد میں وہ کام کئے ہیں۔جو آج تک کسی نے نہیں کئے ہیں۔صوبائی خودمختاری،این ایف سی ایوارڈ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی حکومت کے کارنامے ہیں۔2013کے الیکشن کمپئین میں ہمارے ہاتھ پاوءں باندھے گئے تھے۔جبکہ مخالف سیاسی جماعتیں الیکشن کی تیاریوں میں مصروف تھے۔انہوں نے کہا کہ بونیر میں جماعت اسلامی،جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے نامی گرامی شخصیات آئے روز عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔جو اے این پی پر اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔جماعت اسلامی نے ہمیشہ اسلام کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا ہے۔اور تحت پشاور اور اسلام آباد کی حصول کیلئے انہوں نے اسلام کا نام استعمال کر کے عوام سے کھوکھلے نعروں پر ووٹ لینے کے بعد عیاشیوں میں مصروف ہوگئے ہیں۔اس حلقہ سے منتخب ایم پی اے بھی پرانے ٹرانسفرمروں کو رنگ دیکر عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔اورعوام کو جھوٹ کہہ کر اپنے آپ کیلئے مقام بنا دیتا ہے۔اور آئے روز کہتے ہیں کہ اسمبلی میں مساجد ،مدارس اور تبلیغی مراکز کو بند کرنے کی بلز میں نے واپس کئے ہیں،۔ان کی اس قسم مکروہ بیانات میں موئی صداقت نہیں۔مُلا کی اسلام پسندی اور اسلام بھی عوام نے دیکھ لیا۔ جبکہ تبدیلی کے نام نہاد علمبرداروں کی تبدیلی بھی عوام نے دیکھ لیا۔انہوں نے ترقیاتی کاموں کی بجائے ہمارے ماوءں اور بہنوں کیی عزتیں پامال کئے۔ان کے جلسوں اور دھرنوں میں عزت آور خواتین کی عزتیں پامال ہوئے ہیں۔عمران خان تحت اسلام آباد اور پنجاب کے حصول کیلئے اس صوبے کی وسائیل استعمال کررہے ہیں۔وقت آنے پر ان کا احتساب ضرور کریں گے۔اب انشاء اللہ یہ عوام بیدار ہوچکے ہیں۔اسلام تبدیلی ،مذیب اور دیگر ناموں پر دھوکہ نہیں کھائیں گے۔اور ائیندہ انتخابات میں ایک بار پھر اپنا قیمتی ووٹ لالٹین کی حق میں استعمال کر کے تبدیلی کے علمبرادروں ،مذہب اور اسلام کے ٹھیکداروں کو مسترد کریں گے۔ان کے علاوہ تقریب سے شوکت،شیر ولی ،حسن خان،قریب الرحمن، ہدایت الرحمن ساغر،میرزاگل،ماجد ،واحد گل،افسر خان اور ھاجی روف خان نے بھی خطاب کیا۔نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی ٹوپیاں پہنائی۔اور ان کی شمولیت کو صوبہ کے پی کے میں باچا خانی کیلئے ایک اہم سنگ میل قرارد یا۔