احتساب عدالت نے سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک آصف ہاشمی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیج دیا

احتساب عدالت نے سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک آصف ہاشمی کو 14 روزہ جوڈیشل ...
احتساب عدالت نے سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک آصف ہاشمی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیج دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک آصف ہاشمی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیجتے ہوئے 29 مئی کودوبارہ پیش کرنے کاحکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک آصف ہاشمی کیخلاف غیرقانونی سرمایہ کاری کیس کی سماعت ہوئی۔آصف ہاشمی 777 غیرقانونی بھرتیوں کے دوکیسزمیں بھی عدالت پیش ہوئے۔ نیب کااپنے موقف میں کہنا تھا کہ ملزم نے اختیارات کاناجائز استعمال کرتے ہوئے غیرقانونی سرمایہ کاری کی۔عدالت نے آصف ہاشمی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیجتے ہوئے 29 مئی کودوبارہ پیش کرنے کاحکم دے دیا۔