ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کی زیر صدارت ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے اجلاس 

  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کی زیر صدارت ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے اجلاس 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پبی (نما ئندہ پاکستان) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ آصف علی کی زیر صدارت ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عمر وقار, اسسٹنٹ کمشنر پبی ملیحہ سحر, ڈی ایم ایس میاں راشد حسین شہید میمو ریل ہسپتال پبی ڈاکٹر سلمان پبلک ہیلتھ کوارڈینیٹر ڈاکٹر شاہد اقبال, محکمہ صحت, ریسکیو 1122, سرکاری ہسپتالوں کے فوکل پرسنز, ٹی ایم اوز اور دیگر محکموں کے افسران نے  شرکت کی اجلاس میں ڈینگی کے خاتمے کے حوالے سے جاری اقدامات، ہسپتالوں میں رپورٹنگ سسٹم/ کیس ٹریکنگ سسٹم اور دیگر اقدامات کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کی گئی۔پبلک ہیلتھ کوارڈینیٹر/فوکل پرسن ڈینگی پروگرام ڈاکٹر شاہد اقبال  نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہو?ے بتایا گیا کہ نوشہرہ میں محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر سپرے کے ساتھ عوامی آگاہی بھی چلا رہی ہیں ان ٹیموں میں شامل اینٹامالوجسٹ پانی کے نمونے حاصل کر کے ڈینگی لاروا کے متعلق معلومات حاصل کر رہے ہیں اور ڈینگی لاروا کی موجودگی پر مزید کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے اور سپرے کا دائرہ کار مزید علاقوں تک بڑھایا جا رہا ہے اورضلعی انتظامیہ نوشہرہ ہنگامی بنیادوں پر ڈینگی وائرس سے بچاؤ اور ڈینگی مچھروں کے خاتمے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے تاکہ ڈینگی مچھروں کا خاتمہ کیا جا سکے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ  نے  ہسپتالوں کو ہدایات جاری کیں کہ روزانہ کی بنیادوں پر ڈیٹا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے ساتھ شیئر کریں اور اس کے ساتھ عوام الناس میں احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی  مہمات چلائیں۔