سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ون ڈے کل کھیلا جائےگا

سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ون ڈے کل کھیلا جائےگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دمبولا(اے پی پی) سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل تیسرا اور آخری میچ (کل) ہفتے کو دمبولا میں کھیلا جائے گا۔ کیوی ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں مہمان کیوی ٹیم 4 وکٹوں سے فتح یاب رہی تھی۔ کیوی ٹیم ناکام دورہ بنگلہ دیش ختم کرنے کے بعد سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے کی خواہاں ہے اس لئے وہ آئی لینڈرز کو تیسرے میچ میں شکست دینے کیلئے سرتوڑ کوشش کرے گی۔
 جبکہ دوسری جانب میزبان سری لنکن ٹیم بھی بھرپور فارم میں دکھائی دے رہی ہے اور وہ کیوی ٹیم کو تیسرے میچ میں زیر کر کے سیریز بچانے کے جذبے سے میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کی بھرپور فارم کو مدنظر رکھتے ہوئے تیسرے اور آخری میچ میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔