دادو میں پل کی تعمیر پر دو افسران آمنے سامنے آگئے

دادو (ویب ڈیسک) دادو میں جوہی برانچ کے کالی پل کی مرمت پر چیف انجینئر محکمہ آبپاشی سردار شاہ اور ڈپٹی کمشنر آمنے سامنے آ گئے۔
جیو نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ چیف انجینئر نے یقین دہانی کرائی کہ پل کا کام آج سے شروع ہو جائے گا اس پر چیف انجینئر سردار شاہ نے کہا کہ پل کی مرمت کے لیے سیکرٹری ایری گیشن کو خط لکھ دیا ہے،کوئی کمرا نہیں بنانا کہ کل ہی پل کا کام شروع ہو جائے۔
واضح رہے پل کے ٹوٹنے اور شگاف پڑنے سے 4 روز سے تحصیل جوہی کو زرعی اور پینے کے پانی کی سپلائی معطل ہے۔