ہرنائی میں جام شہادت نوش کرنیوالے میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک 

ہرنائی میں جام شہادت نوش کرنیوالے میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد مکمل ...
ہرنائی میں جام شہادت نوش کرنیوالے میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک 
سورس: فوٹو : آئی ایس پی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن )14 نومبر 2024 کو بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشتگردوں کیخلاف بہاردی سے لڑتے ہوئےجام شہادت نوش کرنے والے میجر محمد حسیب (عمر 28 سال ، ساکن ضلع راولپنڈی) اور حوالدار نور احمد(عمر 38 سال، ساکن ضلع بارکھان)  کومکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک  کر دیا گیا ۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں اعلیٰ عسکری وسول حکام ، فوجی جوانوں، شہداء کے رشتہ داروں اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت  کی ۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ دفاع وطن میں ہمارے شہداء کی یہ عظیم قربانیاں ہمارے جذبے اور ایمان کو تقویت دیتی ہیں ۔پاکستان کی مسلح افواج قوم کی غیر متزلزل حمایت سے دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔