سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے پبلک سیکرٹریٹ قائم کر دیا

سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے پبلک سیکرٹریٹ قائم کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر ) سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے عوام کیلئے لاہور میں پبلک سیکرٹریٹ قائم کردیا۔ عوام کیلئے لاہور میں قائم کئے جانے والے پبلک سیکرٹریٹ میں سینئر وزیر عبدالعلیم خان ہفتہ وار لوگوں کے مسائل سنیں گے اورحلقے کا دورہ بھی کریں گے ۔ پیر سے ہفتے تک 10بجے سے 4بجے تک تحریری درخواستیں وصول کیا جائیں گی ۔انہوں نے پی پی158کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہر محکمے کو کام کرنا ہوگا۔


، ایک ہفتے بعد پوچھ گچھ ہو گی،ناجائز کام نہیں ہوگا ، جائز رکنے نہیں دینگے۔ا نہوں نے کہاکہ عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ صرف درست شکایات سامنے لائیں ۔رشوت لینے والے کسی افسر کیلئے کوئی گنجائش نہیں ہو گی۔ عبدالعلیم خان نے کہاکہ کہیں بھی کسی بھی کچی آبادی کو نہیں چھیڑا جائے گا۔ماضی میں بھی کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دلائے ، اب پھر ملیں گے۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری زمین پر پلازے نہیں بچیں گے ،بلا تفریق کاروائی ہو گی سرکاری افسران عوام سے عزت اور محبت سے پیش آئیں۔