غیرسرکاری تنظیموں کی سماجی خدمات سے بے سہارا افراد کی مدد ہوتی ہے،ظہر الاسلام

غیرسرکاری تنظیموں کی سماجی خدمات سے بے سہارا افراد کی مدد ہوتی ہے،ظہر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ایبٹ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام نے کہا کہ غیرسرکاری تنظیموں کی سماجی خدمات سے بے سہارا افراد کی مدد ہوتی ہے، انسانی حقوق کی تنظیموں کی نشاندہی سے حکومت اور ریاستی اداروں کو رہنمائی ملتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حویلیاں ٹاون ہال میں ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ ڈوہلپمنٹ کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت اور ریاستی ادارے غیر سرکاری تنظیموں کے فلاحی سرگرمیوں کی سرپرستی کرے گی اور جو تنظیمیں اجلاس کے ساتھ سماجی خدمات انجام دیتی ہیں ان کی سرپرستی اور تعاون حکومت کی ذمہ داری ہے کمشنر ہزارہ سید ظہیرالسلام نے کہاکہ ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل کی سماجی خدمات قابل ستائش ہے اس موقع پر کمشنر ہزارہ نے تنظیموں کی طرف مستحق اور بے سہارا افراد کو امدادی چیک تقسیم کئے۔