پی ایچ پی کی زیر تعمیر چوکیوں کا کام جلد مکمل کروایا جائے‘شاہد حنیف

 پی ایچ پی کی زیر تعمیر چوکیوں کا کام جلد مکمل کروایا جائے‘شاہد حنیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر(کر ائم رپو رٹر)ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول شاہد حنیف نے کہاہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں پی ایچ پی کی زیر تعمیر چوکیوں کابقیہ تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کروایا جائے جبکہ تعمیراتی کاموں کی بروقت تکمیل کیلئے درکار فنڈز کی بلا تاخیر فراہمی میں کوئی تعطل نہ آنے پائے انہوں نے مزیدکہاکہ پٹرولنگ پوسٹ کولیاں پڑ، قائد اعظم کالونی، راولپنڈی کو جلد از جلد آپریشنل کیا جائے اور متعلقہ افسران اپنی ذاتی نگرانی اور دلچسپی سے باقی کام کو ڈیڈ لائن کے اندر ہر صورت مکمل کریں ان خیالات کا اظہار  سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ اعلی سطحی اجلا س کی صدارت کے دوران افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈی آئی جی پی ایچ پی ڈاکٹر عابد خان اور ایس پی ہیڈ کوارٹر ز افضل نذیر سمیت دیگر متعلقہ افسران و سٹاف موجود تھے دوران اجلاس پی ایچ پی کے زیر استعمال کرائے کی عمارتوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ پیش کی گئی جبکہ پی ایچ پی کے محکمانہ امور بارے ایڈیشنل آئی جی شاہد حنیف نے احکامات بھی جاری کئے۔ ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی شاہد حنیف نے دوران اجلاس گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ایچ پی کی نئی چوکیوں کی تعمیر و فنڈز کے اجراء کیلئے آئی جی پنجاب سے درخواست کی جائے گی۔
عوام کی جان و مال کا تحفظ اور بے لوث خدمت پی ایچ پی کا نصب العین ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ شاہرات پر عوام کی سہولت اور تحفظ کیلئے پی ایچ پی افسران وہلکار اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر فرائض منصبی کی ادائیگی کا سلسلہ پوری ذمہ داری اور فرض شناشی کے ساتھ ادا کرتے رہیں کیونکہ۔

مزید :

علاقائی -