قتل کے کیسوں میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 4سب انسپکٹر زسمیت 13پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

قتل کے کیسوں میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 4سب انسپکٹر زسمیت 13پولیس اہلکاروں ...
قتل کے کیسوں میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 4سب انسپکٹر زسمیت 13پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

  


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج ساحراسلام نے قتل کے کیسوں میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 4سب انسپکٹر زسمیت 13پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو حکم دیا ہے کہ مذکورہ اہلکار گرفتار کرکے 22ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے ۔

عدالت میں قتل کے کیس زیرسماعت ہیں ،بعض کیس ایسے ہیں جن میں عدالت عالیہ نے ہدایات جاری کررکھی ہیں کہ مقدمات کو جلد سے جلد نمٹایا جائے ،ان احکامات کی روشنی میں فاضل جج نے پولیس اہلکاروںکو حکم دیا کہ وہ عدالت میں بطور گواہ پیش ہوں تاکہ کیسوں کو نمٹایا جائے لیکن عدالت کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ،عدالتی حکم عدولی پر گزشتہ روز عدالت نے تھانہ شالیمار کے 4سب انسپکٹروں محمد انور،عمر ،ارشد اور لیاقت ،اے ایس آئی نصیر احمد،شاہدرہ کے کانسٹیبل عبدالغفور محمد اسلم ،شیراکورٹ تھانے کے ظفراقبال اورندیم کریم کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔

مزید : لاہور


loading...