ہر فلم ایک کسوٹی اور امتحان ہے,چیلجنگ کردار ادا کرتے ہوئے آج بھی بے چین ہو جاتا ہوں :امیتابھ بچن

ہر فلم ایک کسوٹی اور امتحان ہے,چیلجنگ کردار ادا کرتے ہوئے آج بھی بے چین ہو ...
ہر فلم ایک کسوٹی اور امتحان ہے,چیلجنگ کردار ادا کرتے ہوئے آج بھی بے چین ہو جاتا ہوں :امیتابھ بچن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلمی دنیا پر گزشتہ کئی سالوں سے اپنی جاندار اداکاری کے ذریعے پرستاروں کے دل و دماغ پرقابض اور افسانوی اداکار امیتابھ بچن کے بارے میں شاید ہی کسی نے سوچا ہوگا کی آج بھی انہیں کوئی کردار چیلنجنگ لگ سکتا ہے، لیکن سپر اسٹار کا کہنا ہے کہ آج بھی ان کے اندر کا اداکار کوئی بھی شاٹ دینے سے پہلے اسی طرح بے چین ہو جاتا ہے جیسے چار دہائی قبل ہوتا تھا، آج بھی 73 سالہ امیتابھ بچن بہتر کرنے کا دباؤ اور تکلیف محسوس کرتے ہیں۔بھارتی نجی ٹی وی ’’زی نیوز ‘‘ کے مطابق امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ ہر فلم ایک کسوٹی اور متحان  ہوتی ہے ’’پنک‘‘ (ان کی آنے والی فلم) بھی ان میں سے ایک ہے۔انہوں نے کہا کہ آج بھی شاٹ دینے سے پہلے مجھے راتوں کو نیند نہیں آتی اور تکلیف بھی ہوتی ہے اور میں ایسے ہی رہنا چاہتا ہوں، زندگی میں کچھ بھی آسانی سے نہیں ملتا، یقینی طور پر کامیاب فلمیں بھی نہیں۔امیتابھ بچن اپنی نئی آنے والی فلم ’’پنک‘‘ میں ایک وکیل کا کردار ادا کر رہے ہیں، فلم تین لڑکیوں کی کہانی پر مبنی ہے جو معاشرے سے اپنے حق کی لڑائی لڑتی ہیں۔

بالی ووڈ کے مسٹر بولڈ عمران ہاشمی ملیریا میں مبتلا: فلم کی تشہیری مہم سے کنارہ کش ہوگئے

فلموں میں اہم کردار سے مختلف اسسٹنٹ کردار نبھانا ان کے لئے کتنا مشکل تھا ؟  اس سوال پر امیتابھ بچن نے کہا کہ اس بارے میں ان کا نظریہ مختلف ہے، یہ آپ کے سوچنے کا انداز ہے جسے سمجھنے کی ضرورت ہے، مجھے کام کرنا ہے اور میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے کام کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ امیتابھ نے اپنی فلم ’’پنک‘‘ کے بارے میں کہا کہ وہ فلم کرنے کے لئے فوری طور پر تیار ہوگئے تھے،اس فلم میں میرے لئے وکیل کا کردار نبھانا مشکل نہیں رہا  کیونکہ ان کی ٹیم نے فلم کے سکرپٹ پر انتہائی ریسرچ کی تھی۔واضح رہے کہ امیتابھ بچن کی فلم ’’پنک ‘‘ کل 16ستمبر کو ہندوستانی سینماؤں کی زینت بنے گی ۔اس سے قبل رواں سال میں بگ بچن کی دو فلمیں ’’وزیر ‘‘ اور ’’تین ‘‘ ریلیز ہو چکی ہیں اور پنک اس سال ان کی آنے والی تیسری فلم ہو گی ۔

مزید :

تفریح -