پاکستانی اداکارہ حنا الطاف کی کلائی پر موجود یہ ’ٹیٹو ‘ تو آپ نے دیکھا ہو گا مگر یہ کس لڑکے کا نام ہے اور وہ کون ہے ؟ پہلی مرتبہ راز سے پردہ اٹھا دیا

پاکستانی اداکارہ حنا الطاف کی کلائی پر موجود یہ ’ٹیٹو ‘ تو آپ نے دیکھا ہو گا ...
پاکستانی اداکارہ حنا الطاف کی کلائی پر موجود یہ ’ٹیٹو ‘ تو آپ نے دیکھا ہو گا مگر یہ کس لڑکے کا نام ہے اور وہ کون ہے ؟ پہلی مرتبہ راز سے پردہ اٹھا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف ڈرامہ سیریل ’ اڈاری ‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ حنا الطاف کی کلائی پر ’ٹیٹو ‘ بنا ہواہے جو کہ ایک معمہ تھا تاہم اب اداکارہ نے اسے خود ہی حل کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق حنا الطاف نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ میں گھریلو دباو اور والدہ کے انتہائی سخت اور تشدد آمیز رویے کی وجہ سے 21 برس کی عمر میں اپنا گھر چھوڑ دیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ لوگ میرے ہاتھ میں لگی عالم کی مہر کو سمجھتے ہیں کہ وہ میرے بوائے فرینڈ کا نام ہے، جب کہ میں سمجھتی ہوں یہ اس شخص کا نام ہے جس نے مجھے زندگی کی پہچان کروائی اور میں سمجھتی ہوں کہ جب زندگی ہے ہی چھوٹی تو پھر میں کس صورت سمجھوتا کروں۔حنا نے بتایاانہی وجوہات کی بنا پر میں نے 21 برس کی عمر میں گھر چھوڑ دیا بغیر یہ سوچے کہ لوگ کیا کہیں گے، میرے والد خفا رہے لیکن میں نے اس وقت کوئی بدتمیزی نہیں کی بلکہ خاموشی اختیار کی۔

مزید :

تفریح -