قتل کیس میں مدعیان کا پولیس کی مبینہ جانب داری کیخلاف احتجاج 

قتل کیس میں مدعیان کا پولیس کی مبینہ جانب داری کیخلاف احتجاج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)علا قہ تھا نہ شا د با غ میں دہرے قتل کیس میں مدعیان نے پولیس کی مبینہ جانب داری کیخلاف شدید احتجاج کیا، مد عی مقد مہ نجمہ اما ن اللہ اور بیگم ملک اکرم کے مطابق کے خاوند ملک اما ن اللہ اور ملک اکر م عر ف ٹیپو کے قتل میں پولیس نے  17لاکھ میں مبینہ طور پرساز باز کرکے دوہرے قتل کے اس مقدمہ کوناصرف ملزمان کے حق میں موڑ دیا ہے۔
 بلکہ کیس کی پیروی کرنے پر نامعلوم افراد کے ذریعے ملزمان قتل کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔ مدعیان کے مطابق پولیس افسران جان بوجھ کر عدالت میں ریکارڈ پیش نہیں کررہے جس کی وجہ سے ملزمان مفرور اور آزاد پھررہے ہیں جس کی وجہ سے مدعیان کوبھی جان کے خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔ دریں اثناء اس مقد مہ کی تبد یل تفتیش ڈی آ ئی جی انو یسٹی گیشن شہز ادہ سلطا ن نے تبد یل کر کے شہز اد رفیق اعو ن ڈی ایس پی کے سپرد کردی ہے جنہوں نے فوری طورپرملزمان کی ضمانت منسوخ کے اقدام کے ساتھ دوہرے قتل کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں بھی تشکیل دیدی ہیں۔ مدعیان کے مطابق تھا نہ شا د با غ ملزمان کی گرفتاری اوردھمکیاں دینے کے معاملے پرکارروائی سے گریزاں ہے جبکہ اس حو الے سے جب ایس ایچ او شا د با غ وقا ر الحسن بخا ری سے رابطہ کیا گیا تو انہو ں نے بتا یا کہ ان کی درخو است وصو ل ہو ئی ہے اس پر کا روائی کی جا ئے گی جو ملز ما ن ان کو تنگ کر رہے ہیں ان کو بھی جلد گر فتا ر کر لیا جا ئے گا۔

مزید :

علاقائی -