نیب فیس کے بجائے کیس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ، زیادہ کرپشن ہوگی توزیادہ کیس رجسٹرڈ ہوں گے، چیئرمین نیب 

نیب فیس کے بجائے کیس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ، زیادہ کرپشن ہوگی توزیادہ کیس ...
نیب فیس کے بجائے کیس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ، زیادہ کرپشن ہوگی توزیادہ کیس رجسٹرڈ ہوں گے، چیئرمین نیب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے کہاہے کہ احتساب یکطرفہ ان لوگوں کو نظرآتا ہے جن کی آنکھوں پرتعصب کی پٹی ہے ، نیب فیس کے بجائے کیس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ، زیادہ کرپشن ہوگی توزیادہ کیس رجسٹرڈ ہوں گے ۔
نیب ہیڈکوارٹر میں متاثرین میں رقوم کی واپسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے کہاکہ آپ جو بوتے ہیں وہی کاٹتے ہیں ،آپ دنیا میں اچھائی کرتے ہیں تو اللہ آپ کو اس کا صلہ دنیا میں ہی دے دیتا ہے ،انہوں نے کہاکہ شفاف احتساب کے عمل پر یقین رکھتے ہیں ،چیئرمین نیب ،بطورچیئرمین نیب شہنشاہ نہیں ہوں،نیب شفاف اور یکساں احتساب کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، ہر کیس کا تمام پہلوﺅں سے جائزہ لے کر میرٹ پر فیصلہ کرتے ہیں ، ہر ماہ کی آخری جمعرات کو سائلین سے ملاقات کا سلسلہ شروع کیا،نیب کو کسی قسم کااستثنا حاصل نہیں ، جس کے خلاف بھی مقدمہ بنے اس کی کوئی بنیاد ضرورہوتی ہے ۔
چیئرمین نیب نے کہاکہ احتساب یکطرفہ ان لوگوں کو نظرآتا ہے جن کی آنکھوں پرتعصب کی پٹی ہے ، نیب فیس کے بجائے کیس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ، عدالت عظمیٰ کے فیصلوں سے رہنمائی لیتے ہیں ،نیب رولز مرتب کررہے ہیں ،زیادہ کرپشن ہوگی توزیادہ کیس رجسٹرڈ ہوں گے ،بہت سے ایسے کیسز ہیں جس میں ہائیکورٹ نے ضمانت نہیں دی ۔
انہوں نے کہاکہ 364 ارب روپے کی ریکوری ہوئی ،تنقید کرنے سے پہلے حقائق کو دیکھ لیناچاہئے ،جو بھی کیس بنا وہ میرٹ پر بنا، چیف جسٹس آف پاکستان نے ہدایت دی کہ کیسز کا جلد فیصلہ ہو،جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہاکہ نیب میں کی بے گناہ کیخلاف کرپشن کا کیس درج نہیں کیا،تنقید کرنے والے تنقید کرتے ہیں میں نے کبھی برا نہیں مانا،کوئی ادارہ یا شخص اپنی خامیوں کی نشاندہی نہیں کر سکتا،انہوں نے کہاکہ چنددن پہلے ایک بڑے سیاستدان نے مناظرے کاچیلنج کیا،انہوں نے کہانیب تواپنی ناک سے مکھی نہیں اڑاسکتا،نیب نے کبھی ناک پرمکھی بیٹھنے کی اجازت ہی نہیں دی،انہوں نے کہاکہ ضمانتیں ہونا بری بات نہیں یہ قتل کے کیس میں بھی ہو جاتی ہیں ۔