نوجوان سٹور سے بسکٹ اور پاپ  کارن چوری کرتے گرفتار، جیل روانہ

نوجوان سٹور سے بسکٹ اور پاپ  کارن چوری کرتے گرفتار، جیل روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 بورے والا(تحصیل رپورٹر)بہنوں کی معصوم خواہش پوری کرنے کے لئے(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)
 غریب گھرانے کا 16 سالہ نوجوان سٹور سے بسکٹ اورپاپ کارن چوری کرتے پکڑا گیا،پولیس نے سٹور مالک کو فوری انصاف فراہم کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے نوجوان کو جیل بھیج دیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ماڈل ٹاون پولیس نے فوری انصاف کا عملی مظاہرہ شروع کردیا ایف بلاک کے رہائشی غریب محنت کش  نعیم مسلم کے 16 سالہ نوجوان بیٹے عثمان کو سٹور سے پاپ کارن اور بسکٹ چرانے کے الزام میں گرفتار کر کے 22 سو روپے مالیت کے سامان چوری کا مقدمہ درج کرنے کے بعد جیل بھیج دیا جبکہ شہر میں ہونیوالی لاکھوں کی ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کے مقدمات درج نہ ہوسکے گرفتار نوجوان کے والد کا کہنا ہے میں ہارٹ کا مریض ہوں گھر میں غربت ہے اور میرا بیٹا اپنی چھوٹی بہنوں کی خواہش پوری کرنے کے لئے سٹور پر انکے لئے بسکٹ اور پاپ کارن خریدنے گیا پیسے نہ ہونے پر وہ سامان وہاں سے چوری اٹھا لایا غربت نے اسے یہ کام کرنے پر مجبور کیا اب اپنے بیٹے کی رہائی کے لئے میرے پاس پیسے نہیں جبکہ اہل محلہ کے مطابق نوجوان عثمان نے اپنی بہنوں کی خواہش پوری کرنے کے لئے ایسا کیا ان کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ وہ اسکی ضمانت بھی کروا سکیں۔
چورگرفتار