عوامی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،سید حشمت شاہ

عوامی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،سید حشمت شاہ
عوامی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،سید حشمت شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) یونین کونسل 4 کے چیئرمین سید حشمت علی شاہ نے کہا ہے کہ عوامی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور جمہوریت کے خلاف کی جانے والی سازشیں دم توڑ جائیں گی ، انہوں نے کہا کہ افسانے اور کہانیاں گھڑنے والے اپنی سیاسی بقاء کے لئے آئے روز کوئی نہ کوئی سیکنڈل کھڑ ا کرتے رہتے ہیں، اس وقت پاکستان میں سول حکومت اور ملٹری کے بہترین تعلقات کار ہیں، اور ملک میں جمہوریت مضبوط ہورہی ہے ، دنیا ہم پر اعتماد کررہی ہے ، سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ جو لوگ نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کرے، اس ملک میں غریب لوگوں کو ریلیف ملے ، وہ مختلف حیلے بہانوں سے عوامی جمہوری حکومت کے خلا ف آئے روز کوئی نہ کوئی شوشہ چھوڑتے رہتے ہیں۔