بارشوں سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے مل کر کردار ادا کرنا ہو گا،محمد عبد الشکور

بارشوں سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے مل کر کردار ادا کرنا ہو گا،محمد عبد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن نے آفات سے بچاؤ پروگرام کے تحت شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں کے لئے صوبہ خیبر پختونخوااور گلگت بلتستان کو مزید15 لاکھ روپے بھجوا دیے ۔جس سے متاثرین کے لئے خشک راشن ،لحاف اور بستر، خیموں اور ترپال کا انتظام کیا جائے گا۔الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر محمد عبد الشکورنے اِس موقع پر کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار ابھی بھی کوہستان ، دیر ،چترال اور گلگت میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں ۔ جہاں متاثرین میں خشک راشن ، خیموں ،ترپال اور دیگر امدادی سامان کی ترسیل کا عمل جاری ہے۔متاثرین کی بحالی کسی ایک فرد یا ادارے کا کام نہیں بلکہ بحیثیت زندہ قوم ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ الخدمت فاؤنڈیشن متاثرہ علاقوں میں ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے مزید 15 لاکھ روپے بھجوا رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ متاثرین تک امدادی سامان پہنچایا جا سکے۔