سعودی عرب میں پہلے سینما گھر کا افتتاح18اپریل کو ہوگا

سعودی عرب میں پہلے سینما گھر کا افتتاح18اپریل کو ہوگا
سعودی عرب میں پہلے سینما گھر کا افتتاح18اپریل کو ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی عرب میں پہلے سینما گھر کا افتتاح 18اپریل کو ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں سینما گھر چلانے والی سب سے بڑی کمپنی اے ایم سی سعودی دارالحکومت ریاض میں اپنے پہلے سینما گھر کا افتتاح بدھ 18 اپریل کو کریگی، جبکہ ٹکٹ کی قیمت50ریال ہو گی جو کہ پاکستانی تقریبا15 سو روپے بنتی ہے تاہم عمومی طور پر پاکستان میں سینما کی ٹکٹ 500 روپے ہے۔اے ایم سی نے ریاض کے کنگ عبداللہ مالیاتی مرکز میں سینما گھر تیار کرلیا اور افتتاح کی تقریب تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔خیال رہے چند روز قبل امریکی کمپنی کو سینما گھر چلانے کا پہلاا جازت نامہ ملا تھا،کمپنی کے مطابق دوسرا سینما گھر جدہ میں کھولا جائیگا۔

مزید :

عرب دنیا -