شناختی کارڈ منسوخی معاملہ پر وزارت داخلہ کو فیصلہ کرنے کا حکم
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے صحافی پر افغان ہونے کے الزام پر شناختی کارڈ منسوخی کے معاملے پر وزارت داخلہ کو درخواستگزار کی اپیل پر 30 دنوں میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے ڈسکہ کے رہائشی صحافی درے خان کی درخواست پر سماعت کی جس شناختی کارڈ کی منسوخی کے اقدام کو چیلنج کیا گیا عدالت نے اپیل کے فیصلے تک درخواست گزار کو غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے سے بھی روک دیا. شعیب سلیم ایڈووکیٹ نے بتایا کہ درخواست گزار کے والد 1978ء سے پہلے پاکستان کے شہری تھے جبکہ درخواست گزار پاکستان میں ہی پیدا ہوا. ڈسکہ پریس کلب کا ممبر اور ٹیکس دہندہ بھی ہے. وکیل کے مطابق درخواست گزار پاکستانی شہری ہونے کے ناطے سے جائیدادوں کا مالک بھی ہے. وکیل نے نشاندہی کی کہ سول عدالت بھی درخواست گزار کو پاکستانی شہری قرار دے چکی ہے لیکن عدالتی حکم کے باوجود نادرا نے پاکستانی شناختی کارڈ منسوخ کر دیا. وکیل نے استدعا کی کہ نادرا کو درخواست گزار کا شناختی کارڈ بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔
فیصلے کا حکم