پشاور میں شہری کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، ایک خاتون سمیت 2 ملزم گرفتار لیکن وجہ کیا بنی؟ شرمناک تفصیلات

پشاور(آئی این پی ) ڈی ایس پی رحمان بابا سرکل دیار خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ انقلاب ارشاد عمر نے تفتیشی افسران اور لیڈیز پولیس کے ہمراہ اہم کارروائی کے دوران شہری کے اندھا قتل کا ڈراپ سین کردیا، واقعہ میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر 24 گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کرلیا، مقتول ولایت کے قتل میں اس کا اپنا ہی بھانجا عدنان اور اپنی بیوی ملوث نکلی، ملزم کا اپنی ممانی کے ساتھ تعلق تھا جس نے راستے سے ہٹانے کیلئے منصوبہ بندی کرکے اپنے ماموں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،
اندھا قتل کیس ٹریس کرنے کیلئے دوران تفتیش مقتول کے گھر، رشتہ داروں، تعلق داروں اور دوستوں کو بھی شامل تفتیش کیا گیا، تفتیش کے دوران بھانجا عدنان اور مقتول کی بیوی مسماتہ (ع) کے متضاد بیانات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید انٹیروگیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جنہوں نے اصل حقائق سے پردہ چاک کرتے ہوئے اپنے شوہر مقتول ولایت کے اندھا قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمہ خاتون کو مزید تفتیش کی خاطر وومن پولیس سٹیشن منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مدعی محمد خان ولد حبیب الرحمان نے گزشتہ روز اپنے بھائی ولایت کے قتل کی نامعلوم ملزم یا ملزمان کے خلاف رپورٹ کی تھی، جس پر پولیس نے اندھا قتل کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی افسران بالا نے اندھا قتل کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزم یا ملزمان کا سراغ لگانے اور گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی رحمان بابا دیار خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ انقلاب ارشاد عمر اور تفتیشی افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔
خصوصی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط اور ٹیکنیکل بنیادوں پر مختلف پہلوؤں پر جامع تفتیش کے دوران متعدد مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا گیا جبکہ قتل کے متعلق اصل حقائق جاننے اور ملوث ملزم یا ملزمان کو گرفتار کرنے کی خاطر گھر کے افراد، رشتہ داروں، دیگر تعلق داروں اور دوستوں کو شامل تفتیش کیا، شک گزرنے پر مقتول ولایت کے بھانجے عدنان ولد شیر رحمان سکنہ موسی زئی اور مقتول کی بیوی مسماتہ (ع) کو مزید انٹاروگیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جنہوں نے اصل حقائق سے پردہ چاک کرتے ہوئے مقتول ولایت کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جن کے قبضے سے اسلحہ آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے، جبکہ خاتون ملزمہ کو مزید تفتیش کی خاطر وومن پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔