اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے دی

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ کے ساتویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد 47 رنز سے شکست دے دی۔ جیسن ہولڈر کی آل راؤنڈ پرفارمنس جبکہ صاحبزادہ فرحان ا ور منرو کی دھواں دار بیٹنگ نے یونائیٹڈ کو میدان مارنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔صاحبزادہ فرحان 53، کولن منرو 48اور جیسن ہولڈر 38رنز بنا کر سر فہرست رہے،یونائیٹڈ نے 20 اوورز میں 202 رنز بنائے۔ یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم 2 اور شاداب خان نے ایک وکٹ لی ۔
جواب میں ملتان سلطانز کی بیٹنگ شروع سے ہی مشکلات کا شکار نظرآئی، لشائی ہوپ صرف 1 رن پر آؤٹ ہو گئے،محمد رضوان نے 38 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی،افتخار احمد نے 32 رنز سکور کیےلیکن کوئی بھی کھلاڑی لمبی اننگز نہ کھیل سکا۔جیسن ہولڈر نے 4 اوورز میں صرف 25 رنز دے کر 4 اہم وکٹیں حاصل کیں عمدہ بولنگ کے ساتھ بیٹنگ میں بھی 32 ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔