نامور قوال نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 17 برس بیت گئے

نامور قوال نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 17 برس بیت گئے
نامور قوال نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 17 برس بیت گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) عظیم قوال اور انوکھی طرز کے گلوکار نصرت فتح علی خان کو اس دنیا سے رخصت ہوئے 17 برس بیت گئے ہیں۔ نصرت فتح علیخان 13 اکتوبر 1948ءکو فیصل آباد میں موسیقی سے تعلق رکھنے والے خاندان میں پیدا ہوئے۔ انکے والد استاد فتح علیخان اور چچا استاد مبارک علیخان اپنے دور کے مشہور قوال تھے۔ نصرت فتح علی خان نے بھی بطور قوال دم مست گلندر مست مست سے ملک گیر شہرت حاصل کی۔ انہوں نے قوالی کی صنف میں مغربی انداز متعارف کرایا جسے دنیا میں بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔ ”سن چرخے دی مٹھی مٹھی کوک“، ”مینیوں یاداں تیریاں“ جیسے گیتوں نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچیا دیا۔ انہوں نے بھارتی فلموں میں بھی کئی گیت گائے جو بڑے مشہور ہوئے ۔نصرت فتح علی کی شہرت اس وقت بام عروج پر پہنچ گئی جب معروف امریکی موسیقارپیٹرگبریل نے انکی گائی قوالی ”دم مست قلندر مست مست“ کو مغربی سٹائل میں ریلیز کیا ۔ نصرت فتح علی خان پاکستان ہی نہیں بھارت میں بھی بڑے مقبول تھے۔ برصغیر کے اس عظیم قوال اور گلوکار کا 16 اگست 1997ءکو انتقال ہواگیا لیکن ان کی یادیں آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

مزید :

تفریح -