ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام جشن آزادی شایان شان منایا گیا

ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام جشن آزادی شایان شان منایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

(لاہور پ ر)ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام ریلوے اسٹیڈیم گڑھی شاہو میں جشن آزادی شایانِ شان طریقے سے منایا گیا تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے سپورٹس آفیسر راشد محمود بٹ نے قومی پرچم فضا میں بلند کیا اس موقع پر اکاؤنٹس آفیسر محمد اکرم اعوان، اویس اکبر، سابق اولمپین محمد عظیم جمی، سید نجم السعید، مشتاق ٹوانہ، محمد ارشاد خان، حناء کنول، محمد ایوب، منظور علی عارف، کوچز اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔ 8، 10 اور 12سال کے بچے بچیوں کے دوڑوں کے مقابلے، چیف ایگزیکٹیو الیون اور پریذیڈینٹ الیون کے درمیان باسکٹ بال میچ، مین، ویمن جونیئر ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں کے علاوہ رسہ کشی، باکسنگ، جمناسٹک اور جڈو کراٹے کے نمائشی مقابلے بھی منعقد کروائے گئے۔ تقریب کے اختتام پر راشد محمود بٹ نے کامیاب کھلاڑیوں اور آفیشلز کی بڑی تعداد میں انعامات تقسیم کیے اور موقع کی مناسبت سے مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔