عدم تحفظ کی وجہ سے اداکارائیں کبھی آپس میں دوست نہیں ہوسکتیں:جیکولین فرنینڈس

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کہاہے کہ عدم تحفظ کی وجہ سے اداکارائیں کبھی آپس میں دوست نہیں ہوسکتیں ، میں سونم کپور سے بہت زیادہ محبت کرتی ہوں کیونکہ نہ اُسے کوئی خدشہ ہے اور نہ ہی مجھے ۔
بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق جیکولین فرنینڈس کاکہناتھاکہ اگر آپ کو اپنے کیریئرکا خدشہ لاحق ہوتو آپ کی کسی سے بھی دوستی نہیں ہوسکتی ، سونم کپور کو اپنے آپ پر اعتماد ہے اور وہ ایک ذہین لڑکی ہے جس نے اپنی زندگی میں بہت کچھ کیا ۔
سری لنکا میں ہوٹل کی مالکن 30سالہ اداکارہ کاکہناتھاکہ وہ یہاں ممبئی میں بھی ایک ہوٹل کی ایک برانچ کھولناچاہتی ہیں ، پہلے ہی کئی چیزیں مشترکہ ہیں اور یقین ہے کہ لوگ محضوظ ہوں گے ۔