امریکی فوج کے سربراہ چین کے دورے پر

امریکی فوج کے سربراہ چین کے دورے پر
امریکی فوج کے سربراہ چین کے دورے پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل مارک اے مِیلی چین کے دورے پر ہیں۔ وہ آج اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔ وہ اگلے ایام کے دوران چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے کئی سینیئر افسران سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ دونوں ملکوں کے فوجی حکام کے مطابق جنرل مِیلی اِن ملاقاتوں میں پیشہ ورانہ فوجی تعاون پر خاص طور پر اور عمومی طور پر بعض اختلافی معاملات کے حل پر بھی گفتگو کریں گے۔ امریکی فوج کے سربراہ چینی فوج کی اکیڈیمی آف ملٹری سائنسز کا دورہ بھی کریں گے۔ امریکی جنرل کا دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب واشنگٹن حکومت نے جنوبی کوریا میں طاقتور اینٹی میزائل ’تھاڈ سسٹم‘ نصب کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ چین نے اِس میزائل نظام کی تنصیب پر شدید اعتراض کیا تھا۔ چین کے فوجی حکام کا خیال ہے کہ میزائل نظام میں شامل ایکس بینڈ رڈار چینی فوجی نقل و حرکت کو بھی مانیٹر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔