انجن کی خراب فٹنگ پر ورکشاپ مالک کیخلاف ایک لاکھ ہرجانے کا دعویٰ

انجن کی خراب فٹنگ پر ورکشاپ مالک کیخلاف ایک لاکھ ہرجانے کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت میں شہری نے گاڑی کے انجن کی خراب فٹنگ کرنے پر ورکشاپ کے مالک کے خلاف ایک لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے ۔عدالت نے مذکورہ ورکشاپ مالک سے 25اگست کوجواب طلب کرلیا ہے ۔صارف عدالت میں سنت نگر کے رہائشی سلمان نے ورکشاپ مزنگ روڈ کے مالک اللہ دتہ کے خلاف ایک لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس نے مہران گاڑی کا انجن خراب ہونے پر بلال گنج سے ایکسیڈنٹ گاڑی کا انجن خریدا تاکہ اس کو مہران میں لگوایا جائے ،اس نے انجن لینے سے پہلے ورکشاپ مزنگ کے مالک اللہ دتہ کو دکھایاجس نے انجن فٹ کرنے کی حامی بھر لی۔ اس نے گاڑی چلائی تو انجن سے آوازیں آنے لگیں جس پرفوری ورکشاپ کے مالک سے رابطہ کرکے اسے ٹھیک کرنے کہا تو اس نے ٹال مٹول سے کام لینا شروع کردیا اورگاڑی ورکشاپ سے نکال کر باہر کھڑی کر دی۔

مزید :

علاقائی -