ملک کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،مولانا عبدالرحمن سلفی

  ملک کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،مولانا عبدالرحمن سلفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان مولانا عبدالرحمن سلفی نے عید قربان اور پاکستان کی 72 ویں جشن آزادی کے موقع پر اہالیان پاکستان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج تجدید عہد وفا کا دن ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اسوہئ ابراہیمی اور جشن آزادی کے موقع پر پاکستان کی عسکری قیادت اور پاکستان کے کروڑوں خواتین و حضرات عہد کریں کہ ہم پاکستان کی بقاء سلامتی اور اسکی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرنے میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ مولانا سلفی نے کہا کہ جشن آزادی پر گانے بجانا، ڈھول کی تھاب پر رقص کرنا اور بہ آواز بلند مذہبی اور سیاسی پارٹیوں پر ہوٹنگ کرنا اخلاقی اور شرعاً جائز اور درست نہیں ہے۔ ہمیں دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ان سے ہر محاذ پر ایسے لڑنا ہے جیسے پاکستان کی غیور ماؤں، بہنوں اور نوجوانوں نے عسکری قیادت کے شانہ بشانہ چل کر 1965ء کی جنگ جیتی تھی۔ مولانا عبدالرحمن سلفی نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ، نوجوان اور اب تو بزرگ بھی ملکی دفاع کیلئے میدان عمل میں آچکے ہیں اس دھرتی پر قیامت کی دہلیز تک کوئی ترنگا جھنڈا نہیں بلکہ ہلالی پرچم ہی لہرائے گا۔ کیونکہ ہم سب اس پرچم کے سائے تلے ایک ہیں ایک ہیں۔