لال سنگھ چڈا کی باکس آفس پر ناکامی، عامر خان کی طرف سے  فلم ڈسٹری بیوٹرز کے نقصان کا ازالہ  کرنے  کی خبریں

لال سنگھ چڈا کی باکس آفس پر ناکامی، عامر خان کی طرف سے  فلم ڈسٹری بیوٹرز کے ...
لال سنگھ چڈا کی باکس آفس پر ناکامی، عامر خان کی طرف سے  فلم ڈسٹری بیوٹرز کے نقصان کا ازالہ  کرنے  کی خبریں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے لال سنگھ چڈا کے ساتھ چار سال بعد بڑے پردے پر واپسی کی تھی لیکن ان کی یہ فلم اپنے پہلے ویک اینڈ میں 50 کروڑ روپے بھی نہ کما سکی جس کے بعد یہ خبریں گرم ہیں کہ عامر خان فلم ڈسٹری بیوٹرز کے نقصان کا ازالہ کریں گے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق لال سنگھ چڈا ہالی ووڈ فلم فاریسٹ گمپ کا آفیشل ری میک ہے جس کی تیاری میں 180  کروڑ روپے کے اخراجات آئے۔  ذرائع کاکہنا ہے کہ فلم بری طرح فلاپ ہونے کی وجہ سے ڈسٹری بیوٹرز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے جس کے باعث عامر خان نے ان کے نقصان کا ازالہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عامر خان فلم ڈسٹری بیوٹرز کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں  تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ عامر خان کتنا ہرجانہ ادا کریں گے۔

دوسری جانب وایا کوم 18 کے سی ای او اجیت آندھرے نے ان افواہوں کی تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ابھی تک فلم کو کوئی نقصان نہیں ہوا، یہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تھیٹرز میں چل رہی ہے اس لیے نقصان کے ازالے کی خبروں کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔

مزید :

تفریح -