عمرکوٹ :غریب اوربھٹہ مزدور بچوں کےساتھ سماجی تنظیم سپارک کی شاندار تقریب
عمرکوٹ (سید ریحان شبیر سے)معروف سماجی تنظیم سپارک نےجشن آزادی بھٹہ مزدوروں اور بچوں کےساتھ منایا ،سماجی تنظیم "سپارک سوسائٹی فار دی پروٹ آف دی رائٹس دی چائلڈ"سپارک کے "امپاورنگ برک کلن پراجیکٹ"کےتحت غریب بھٹہ مزدور اور بچوں کےساتھ جشن آزادی کی شاندار تقریب منعقد کی گیی، جشن آزادی کی تقریب میں غریب مزدوروں اور بچوں نے بھرپور طورپر آزادی کادن منایا ،تقریب سےخطاب کرتے ہوئے سپارک کے رہنماؤں آصف علی، لجپت مالہی، میڈم رابعہ نورین، سورج مل نےکہا کہ اسپارک ان غریب مزدوروں کی فلاح و بہبود کےلیے کام کررہی ہے بھٹہ مزدوروں کےبچوں کی تعلیم ان کی ذہنی جسمانی نشوونما پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے جشن آزادی کی تقریب سے سپارک کے پراجیکٹ مینجر آصف علی کاکہنا تھاکہ سپارک مزدوروں اور انکے خاندانوں کےدرمیان میں تعلق کو بہتر مضبوط بنانےاحساس دلانے میں اہم کردار ادا کررہےہیں ،الحمدللہ آج ہم ایک آزاد قوم کی حیثیت سے رہےہیں اپنے ملک پاکستان کی ترقی و خوشحالی کےلیے ہم ہر قربانی دینےکےلیے تیار ہے، پروگرام کےآخر میں پاکستان کی سلامتی و بقاء ترقی و خوشحالی کےلیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔