کامسیٹس یونیورسٹی کے طلباء کا ڈی جی پی آر کا مطالعاتی دورہ،عوامی رابطہ کاری پر بریفنگ

کامسیٹس یونیورسٹی کے طلباء کا ڈی جی پی آر کا مطالعاتی دورہ،عوامی رابطہ کاری ...
کامسیٹس یونیورسٹی کے طلباء کا ڈی جی پی آر کا مطالعاتی دورہ،عوامی رابطہ کاری پر بریفنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کامسیٹس یونیورسٹی کے پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کے طلباء نے ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (ڈی جی پی آر) پنجاب کا مطالعاتی دورہ کیا، جہاں انہیں ادارے کے کام، حکمت عملی اور حکومتی پالیسیوں کی تشہیر میں اس کے کردار کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز غلام صغیر شاہد نے طلباء کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈی جی پی آر حکومت اور عوام کے درمیان رابطے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔ انہوں نے پبلک پالیسی اور پبلک ریلیشنز کے باہمی تعلق پر بھی روشنی ڈالی۔

دورے کے دوران ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز، عابد نور بھٹی نے میڈیا پلاننگ اور عوامی رابطہ کاری کی حکمت عملی پر پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی جی پی آر مختلف ونگز کے ذریعے عوامی مسائل کے حل کے لیے اور حکومتی بیانیے کو عوام تک پہنچانے کے لیے انتھک محنت کر رہا ہے۔

طلباء نے سوال جواب کے سیشن میں ادارے کے ورک پریشر، میڈیا مینجمنٹ اور عوامی رابطہ حکمت عملی سے متعلق سوالات کیے، جن کے تفصیلی جوابات دیئے گئے۔

مطالعاتی دورے کا مقصد طلباء کو عملی تجربہ فراہم کرنا اور انہیں پبلک ریلیشنز کے عملی پہلوؤں سے روشناس کروانا تھا۔ طلباء نے اس دورے کو اپنے تعلیمی اور پیشہ ورانہ سفر کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔