پاکستان اور سعودی عرب مل کر سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے قیام کا اعلان کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان اور سعودی عرب مل کر سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے قیام کا اعلان کریں گے، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب مل کر سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے قیام کا اعلان کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ سپریم کوآرڈی نیشن کونسل سعودی ولی عہد کے دورے کے موقع پر قائم ہوگی۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کونسل کے قیام کا اعلان کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کونسل کے قیام سے دونوں ممالک کے درمیان موثر قانون سازی کا عمل شروع ہوگا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کونسل باہمی دلچسپی کے مقاصد کے حصول میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔
ترجمان دفتر خارجہ

مزید :

صفحہ آخر -