کراچی:گجرنالہ تجاوزات آپریشن کے خلاف درخواست دائر 

کراچی:گجرنالہ تجاوزات آپریشن کے خلاف درخواست دائر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ میں گجرنالے کے اطراف مکانات گرانے کے خلاف ایک اوردرخواست دائر کردی گئی ہے، علاقہ مکینوں نے استدعا کی ہے کہ لیز گھروں کو مسمارکرنے سے روکا جائے۔پیرکوسندھ ہائی کورٹ میں گجرنالے کے اطراف مکانات گرانے کیخلاف ایک اوردرخواست دائر کردی گئی، درخواست علاقہ مکینوں کی جانب سے دائرکی گئی ہے۔درخواست میں علاقہ مکینوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ ہمارے گھروں کا گجرنالہ سے کوئی تعلق نہیں ہے، زبانی کہاگیاہے کہ مکانات خالی کردیں، گھروں پر نشانات لگا دیئے گئے ہیں خدشہ ہے گھرمسمارکردیے جائیں گے۔درخواست میں علاقہ مکینوں نے استدعا کی ہے کہ لیزگھروں کومسمارکرنے سے روکا جائے۔خیال رہے کراچی کے گجر نالے کو اصل شکل میں بحال کرنے اور نالے پر قائم تجاوزات کے خاتمے کیخلاف آپریشن جاری ہے، نالے کے دونوں اطراف آٹھ آٹھ کلومیٹر تک کچی تجاوزات ہٹادی گئی۔

مزید :

صفحہ آخر -