منشیات کے خاتمے کیلئے عوام ہمارا ساتھ دیں، بریگیڈیئر مدثر سعید

منشیات کے خاتمے کیلئے عوام ہمارا ساتھ دیں، بریگیڈیئر مدثر سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (کرائمز رپورٹر) سوات کے وددیہ ہال میں منشیات کے خلاف آگاہی مہم کے سلسلے میں انٹی نارکاٹکس فورس کے زیراہتمام ورائٹی شو کا انعقاد کیا گیاجس کے مہمان خصوصی بریگیڈیئر مدثر سعید تھے، ورائٹی شو میں بریگیڈیئر ظفر اقبال، لیفٹیننٹ کرنل خرم، میجر عارف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عامر خورشید، وائس چانسلر سوات یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر بخت جہان خان، خیبرپختونخوا یوتھ اسمبلی کی چیئرپرسن صائمہ عمر، رکن صوبائی اسمبلی فضل حکیم، ناظم سجاد خان سمیت علاقے کے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ورائٹی شو سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر مدثر سعید نے کہا کہ اس میں شک نہیں ماضی میں سوات کے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا رہا، یہ سوات ہی تھا جس کو سب سے پہلے دہشت گردوں نے نشانہ بنایا جس میں سوات کے عوام کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا، لیکن اس مشکل وقت میں سوات کے عوام نے ہمت نہیں ہاری اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کا ڈٹ مقابلہ کیا ، انتہائی خوشی کا مقام ہے کہ آج سوات میں مکمل امن و امان ہے اور امن کی فضاء میں یہاں کے مکین سانس لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ جس طرح سوات کے عوام نے دہشت گردی کا بڑی جوان مردی سے مقابلہ ہے اسی طرح انہیں منشیات کے خلاف بھی جہاد کرنی ہوگی، ہم عوام نے مطالبہ کرتے ہیں کہ سوات کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے لئے وہ ہمارا ساتھ دیں، میں انہیں یقین دلاتا ہوں کہ اگر سوات کے عوام کا ہمیں تعاون حاصل رہا تو بہت جلد دہشت گردی کی طرح سوات کو منشیات کی لعنت سے بھی بالکل پاک کردیں گے۔