وفاقی کابینہ میں جلیل عباس جیلانی، محسن نقوی، شمشاد اخترکی بھی شمولیت کا امکان

وفاقی کابینہ میں جلیل عباس جیلانی، محسن نقوی، شمشاد اخترکی بھی شمولیت کا ...
وفاقی کابینہ میں جلیل عباس جیلانی، محسن نقوی، شمشاد اخترکی بھی شمولیت کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف کی ٹیم کی تشکیل کا معاملہ آخری مراحل میں داخل ہو گیا، نئی کابینہ میں شامل وزیروں، مشیروں اور معاونین کے ناموں کا فیصلہ کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف کابینہ میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ کا قلمدان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کو معاون خصوصی خزانہ اور اورنگزیب خان کو مشیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کو مشیر خارجہ اور طارق فاطمی کو معاون خصوصی خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نئی کابینہ میں سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو مشیر داخلہ جبکہ خواجہ آصف کو وزارت دفاع کا قلمدان دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق عطا اللہ تارڑ کو وزارت اطلاعات، مصدق ملک کووزارت توانائی کا قلمدان سونپنے اور احسن اقبال کو وزیر منصوبہ بندی و ترقی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ غازی اختر کو انڈسٹریز اور سلمان احمد کو بورڈ آف انویسٹمنٹ میں ذمہ داریاں دینے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ جلیل عباس جیلانی نگران وزیر خارجہ، شمشاد اختر نگران وزیر خزانہ اور محسن نقوی نگران وزیراعلیٰ پنجاب رہے ہیں۔