کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی کیلئے درخواست پر تفصیلات طلب

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ئیکورٹ نے کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی کیلئے درخواست پر تفصیلات طلب کرلیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عالیہ نیلم نے پی ٹی اے کو دی گئی درخواست کی تفصیل طلب کرلی، چیف جسٹس نے کہاکہ پی ٹی اے کو کب درخواست دی اور ادارے کو وصول کب ہوئی؟تفصیل فراہم کریں۔