انسداد دہشت گردی عدالت نے نیوی اہلکار کے قاتل کو سزائے موت کا حکم دیدیا

انسداد دہشت گردی عدالت نے نیوی اہلکار کے قاتل کو سزائے موت کا حکم دیدیا
انسداد دہشت گردی عدالت نے نیوی اہلکار کے قاتل کو سزائے موت کا حکم دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت نے نیوی اہلکار کے قاتل یاسر عرف کالا کو سزائے موت دینے کا حکم دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں 2014ءمیں ڈیفنس میں قتل ہونے والے نیوی اہلکار کے مقدمے کی سماعت ہوئی اور عدالت نے قاتل یاسر عرف کالا کو سزائے موت کا حکم دیا۔ عدالت نے ملزم کی تمام جائیداد ضبط کرنے اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کا حکم بھی سنایا۔ ملزم کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔

مزید :

کراچی -