سکھر: نو ڈھالہ تعزیہ کو بوسہ دینے کی کوشش، کئی عزادار زخمی

سکھر: نو ڈھالہ تعزیہ کو بوسہ دینے کی کوشش، کئی عزادار زخمی
سکھر: نو ڈھالہ تعزیہ کو بوسہ دینے کی کوشش، کئی عزادار زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر (ویب ڈیسک) سکھر کے علاقے روہڑی میں ساڑھے 500 سالہ قدیمی کربلاء معلی کا نو ڈھالہ تعزیہ جلوس منڈو کھبڑ پہنچ گیا، نمازِ ظہرین کے بعد جلوس دوسرے مرحلے میں دوسری منزل کے لیے برآمد ہو گا۔نو ڈھالہ تعزیہ کو بو سہ دینے کی کوشش میں کئی عزادار بے ہوش و زخمی ہو گئے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق  زخمیوں اور بے ہوش عزاداروں کو طبی کیمپوں میں طبی امداد دینے کاسلسلہ جاری ہے۔تعزیے کا جلوس اپنی پہلی منزل منڈو کھبڑ کے مقام پر پہنچ کر قیام کرے گا، پولیس، رینجرز اور اسکاؤٹس کے جوان رضا کارانہ طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

تاریخی نو ڈھالہ تعزیہ جلوس شام 6 بجے تک میدانِ کربلا پہنچ کر دوسرا پڑاؤ کرے گا۔میدانِ کربلا میں 10 محرم کو نمازِ ظہرین تک ضریحِ اقدس نو ڈھالہ تعزیہ کی زیارت کا سلسلہ جاری رہے گا۔10 محرم کو نمازِ ظہرین کے بعد جلوس آخری منزل شہداء قبرستان کے لیے روانہ ہو گا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے موقع پر چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس نکالے جا رہے ہیں، مجالس منعقد اور نوحہ خانی کی جا رہی ہے۔