اسلام آباد سمیت ملک بھر کے ایئر پورٹس پر وزیٹرز اور ڈرائیورز کے داخلے پر پابندی عائد

اسلام آباد سمیت ملک بھر کے ایئر پورٹس پر وزیٹرز اور ڈرائیورز کے داخلے پر ...
اسلام آباد سمیت ملک بھر کے ایئر پورٹس پر وزیٹرز اور ڈرائیورز کے داخلے پر پابندی عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے اسلام آباد سمیت ملک بھر کے ایئر پورٹس پر وزیٹرز اور ڈرائیورز کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے بچاوَ کےلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی کا اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں ملک بھر میں ائیرپورٹس پر کورونا وائر س سے بچاوَ کے اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔
اجلاس میں اسلام آباد سمیت ملک بھر کے ایئر پورٹس پر وزیٹرز اور ڈرائیورز کے داخلے پر پابندی لگانے کافیصلہ کیا گیا ہے ،اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ مسافروں کو چھوڑنے والے ڈرائیورز ایئر پورٹ عمارت میں داخل نہیں ہوں گے،مسافروں کوچھوڑنے والے ڈرائیورزپارکنگ میں موجودرہیں گے۔
فیصلہ میں کہاگیاہے کہ ایئر پورٹ کے انٹری پوائنٹس پر مسافروں کے ٹکٹس چیک کیے جائیں گے،مسافرکےساتھ ڈرائیورپارکنگ ایریازمیں رہے گا۔