نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر تین بچوں کو ذبح کردیا

نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر تین بچوں کو ذبح کردیا
 نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر تین بچوں کو ذبح کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ویب ڈیسک) نیو سریاب میں ایک گھر سے تین بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں گلہ کاٹ کر ذبح کیا گیا تھا، پولیس حکام کے مطابق مقتولین اور زخمی کی عمریں 6 سے 12سال کے درمیان ہیں ، پولیس نے تفتیش کے لیے گھریلو ملازمہ کو حراست میں لے لیا۔

جیو نیوز کے مطابقنیوسریاب کی حدود میں غلام رسول پھاٹک کے مقام پر نامعلوم افراد نے محکمہ تعلیم کے جونیئر کلرک عطاء اللہ کے گھر میں گھس کر تیز دھار آلے کے وار کرکے تین کمسن بچوں حسنین،  زین اور اقصیٰ کو قتل کردیا جب کہ کشمالہ نامی بچی کو شدید زخمی کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے کے وقت عطاء اللہ ، ا س کی بیوی اور ملازمہ گھر پر موجود نہیں تھے ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمی ہونے والی بچی کشمالہ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔